بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد شروع

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):‎بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی ایس سی سیکرٹریٹ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔‎جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ‎چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر قیادت بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔‎ وفد کا سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔‎کانفرنس کے حوالے سے مختلف ممالک کے وفود …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):‎بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی ایس سی سیکرٹریٹ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔‎جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ‎چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر قیادت بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔‎

وفد کا سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔‎کانفرنس کے حوالے سے مختلف ممالک کے وفود کے معاون عملہ کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرآمدشروع ہوگئی ہے ۔‎بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 11 اور 12 نومبر 2025ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔