بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس اختتام پذیر،مختلف ممالک کے وفود کانفرنس میں شرکت کے بعدوطن واپس روانہ

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ مختلف ممالک کے وفود کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے بعد ترکیہ کے رکن پارلیمان علی شاہن نے چیئرمین سینیٹ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ مختلف ممالک کے وفود کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے بعد ترکیہ کے رکن پارلیمان علی شاہن نے چیئرمین سینیٹ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی قیادت کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی سینیٹ، چیئرمین سینیٹ اور عوام کی بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔ملائیشیا کے نائب صدر سینیٹ نور جزلان بن محمد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے وژن اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کانفرنس کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی۔آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر علی احمدوف نے چیئرمین سینیٹ کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس نے پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مالدیپ کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی قیادت کو مثالی قرار دیا اور پاکستان کی عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔فلپائن کی سابق صدر اور وفد کی سربراہ گلوریا ماکاپاگال نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کے عوام کی گرم جوش مہمان نوازی کو سراہا۔لائبیریا کے سپیکر رچرڈ ناگبے کُون نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔بیلاروس کے رکن پارلیمان سرگئی ایلینک نے بھی چیئرمین سینیٹ کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صومالیہ کے وفد کی سربراہ سعدیہ یاسین حاجی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے وژن کو سراہا اور پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بارباڈوس کے اسپیکر آرتھر یوجین ہولڈر نے بھی چیئرمین سینیٹ کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔سعودی عرب، واشنگٹن ٹائمز کے نمائندگان اور آئی ایس سی سیکرٹریٹ کے ارکان نے بھی وطن واپسی کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت، امن و ترقی کے لیے ان کے وژن اور پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔کانفرنس کے اختتام پر وفود نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کانفرنس پارلیمانی سفارتکاری، امن و ترقی، اور باہمی تعاون کے فروغ کی سمت ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔