اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے گھانا کے نائب اسپیکر اینڈریو آسیاما آمواکو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے۔گھانا کی پارلیمان کے اعلیٰ عہدیداران بھی سپیکر گھانا پارلیمان کے ہمراہ ہیں۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے گھانا کے نائب اسپیکر اینڈریو آسیاما آمواکو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے گھانا کے نائب اسپیکر اینڈریو آسیاما آمواکو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے۔گھانا کی پارلیمان کے اعلیٰ عہدیداران بھی سپیکر گھانا پارلیمان کے ہمراہ ہیں۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہرہے۔کانفرنس مختلف ممالک کے پارلیمان کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوگی۔کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیشی کا ثبوت ہے۔کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔








