اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے یو اے ای کے ڈپٹی اسپیکر وفاقی قومی کونسل یو اے ای کی سربراہی میں وفد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا۔منگل کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کے وفد میں وفاقی کونسل کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔علاوہ ازیں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے فلپائن سے وفد سابق صدر اور خاتون رکن …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے یو اے ای کے ڈپٹی سپیکر وفاقی قومی کونسل یو اے ای کی سربراہی میں وفد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے یو اے ای کے ڈپٹی اسپیکر وفاقی قومی کونسل یو اے ای کی سربراہی میں وفد اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا۔منگل کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کے وفد میں وفاقی کونسل کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔علاوہ ازیں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے فلپائن سے وفد سابق صدر اور خاتون رکن پارلیمان گلوریا ماکاپاگال ارویوو کی قیادت میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا۔
سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران کی طرف سے وفودکاپرتپاک استقبال کیا گیا ۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چئیرمن سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہرہے۔کانفرنس مختلف ممالک کے پارلیمان کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوگی۔کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیشی کا ثبوت ہے۔کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔








