اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا وفد رکنِ پارلیمان علی ساہن کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گھانا کے پارلیمانی وفد کے مزید تین ارکانِ پارلیمان بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے دونوں وفود کا پُرتپاک استقبال کیا۔بین الپارلیمانی …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا وفد رکنِ پارلیمان علی ساہن کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا وفد رکنِ پارلیمان علی ساہن کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گھانا کے پارلیمانی وفد کے مزید تین ارکانِ پارلیمان بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے دونوں وفود کا پُرتپاک استقبال کیا۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی میزبانی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔یہ کانفرنس مختلف ممالک کے پارلیمان کو قریب لانے اور بین الپارلیمانی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔یہ بین الاقوامی کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔








