بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعدسربیا اور کینیا کے پارلیمانی وفود اپنے اپنے وطن روانہ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعدسربیا اور کینیا کے پارلیمانی وفود واپس اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے سربیا کے سپیکر اور وفد کے ارکان کو الوداع کیا۔سربیا کے سپیکر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی عوام …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعدسربیا اور کینیا کے پارلیمانی وفود واپس اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے سربیا کے سپیکر اور وفد کے ارکان کو الوداع کیا۔سربیا کے سپیکر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی عوام اور پارلیمنٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد کینیا کے وفد میں شامل ڈپٹی سپیکر فراح معالم اور ڈپٹی ہیڈ آف دی ہاؤس اسلام آباد سے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا۔کینیا کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔