بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیےآذربائیجان سے وفد ڈپٹی سپیکر ملی مجلس آذربائیجان علی احمدیوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان سے وفد ڈپٹی سپیکر ملی مجلس آذربائیجان علی احمدیوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چئیرمن سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا وفد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مجلس اعلیٰ ازبکستان صودق سیفووف کی سربراہی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان سے وفد ڈپٹی سپیکر ملی مجلس آذربائیجان علی احمدیوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چئیرمن سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا وفد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مجلس اعلیٰ ازبکستان صودق سیفووف کی سربراہی میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچا۔

کیمرون کے رکنِ پارلیمان کماسے سائمن پوو کی قیادت میں وفدبین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گیا۔گوائٹے مالا کے سابق صدر جمی مورالیس بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ۔سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔اعلیٰ حکام اور معاون عملہ وفود کے ہمراہ ہے۔وفود کے استقبال کے لیے سینیٹ کے اعلیٰ حکام ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

یہ کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت کا مظہر ہے۔کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس عالمی امن و تعاون باہمی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنائے گی۔