بیوروکریسی کے حکومت کی ساتھ ایک پیج پر ہونے سے ملک میں کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے ،گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کے حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہونے سے ملک میں کسی بھی چیلنج سے سالوں مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے ،بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کریگی تو انکو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،ہم نے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے، میرٹ …

لاہور۔27 فروری(اے پی پی ) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کے حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہونے سے ملک میں کسی بھی چیلنج سے سالوں مہینوں نہیں دنوں میں نمٹا جا سکتا ہے ،بیوروکریسی انصاف پر مبنی فیصلے کریگی تو انکو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،ہم نے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے، میرٹ اور شفافیات حکومت کی اولین تر جیح ہے ،ہم عام آدمی کی زندگی بدلنا چاہتے ہیںجو سول سرونٹس کے بغیر ممکن نہیں۔ وہ جمعرات کے روز سول سروس اکیڈمی میں پی اے ایس کے 42 ویں سیپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈی جی سول سروسز کیڈمی سہیل عامر ،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویڑن اعجاز منیر ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور،ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چودھری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے ہی یہ ویژن ہے کہ ہم نے عام آدمی کی زندگی کو بدلنا ہے جس کےلئے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سرکاری امور نمٹانے کیلئے قوانین اور ضوابط موجود ہیں ، جو افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ان قوانین و قواعد کو مقدم رکھتے ہیں انہیں کبھی کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،صاف ستھرے معاشرے اور قدرتی ماحول کے قیام کی کوششیں اس وقت تک بار آور ثابت نہیں ہونگی جب تک سرکاری افسران اور محکمے شہریوں کو ساتھ لیکر نہ چلیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان سے بھی خواتین کی نمائندگی خوش آئند ہے آپ کی سروس میں آپ کو عوام کی خدمت کے بھرپور مواقع ملیں گے،افسران عوام کو ریلیف دیں گے تو ملک آگے بڑھتا جائے گاجب کسی ایک محکمہ میں کوئی ایک افسر ایک فائل کسی وجہ سے روک لیتا ہے توا س سے کسی ایک شخص نہیں بلکہ درجنوں افراد اور ادارے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیںہر ایک پراسس کا وقت مقرر کر کے اس کو پروان چڑھانا بنیادی ذمہ داری ہونا چاہئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کو جڑوں سے ختم کیا جائے ، الحمد اللہ تحر یک انصاف کی حکومت نے اسی ویژن کے تحت اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تما م ادارے آئین وقانون کے مطابق مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ،سر کاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں ، اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو نی چاہئے۔