اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں بیگم نصرت بھٹو کی قیادت قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک بہادر اور باوقار رہنما تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت …
بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، چیئرمین سینیٹ

مزید خبریں
اگست 17, 2026
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں بیگم نصرت بھٹو کی قیادت قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک بہادر اور باوقار رہنما تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور بیگم نصرت بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔








