اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (آر ایس پی این) کے مابین پیر کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس یادداشت کا مقصد باہمی تعاون، اشتراک، ڈیٹا شیئرنگ، لرننگ، بی آئی ایس پی کی پاورٹی گریجویشن حکمت عملی کے تحت تحقیق اور ملک بھر میں بی آئی ایس پی مستحقین کے مفاد …
بی آئی ایس پی اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (آر ایس پی این) کے مابین پیر کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس یادداشت کا مقصد باہمی تعاون، اشتراک، ڈیٹا شیئرنگ، لرننگ، بی آئی ایس پی کی پاورٹی گریجویشن حکمت عملی کے تحت تحقیق اور ملک بھر میں بی آئی ایس پی مستحقین کے مفاد کیلئے ایک ترقیاتی فریم ورک تشکیل دینا تھا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے امید ظاہر کی یہ شراکت داری بی آئی ایس پی او ر اس کے مستحقین کے مابین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کا اشتراک غریبوں کیلئے صحیح پروگرام، منصوبے اور سرگرمیوں کے تعین میں مدد کرے گا۔ بی آئی ایس پی، آر ایس پی این کے تعاون سے پاکستان کے غریب گھرانوں کے مفاد کیلئے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرے گا۔








