اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ بی جے پی کی سرکار نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے۔ تحریک انصاف وزیراعظم کی قیادت میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انساف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق …
بی جے پی سرکار نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے، عامر محمود کیانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ بی جے پی کی سرکار نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے۔ تحریک انصاف وزیراعظم کی قیادت میں اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انساف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں پر گامزن ہے۔ بی جے پی کی مودی سرکار نے بھارت کا سیکولر تشخص اور جموری چہرہ مسخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادیں بھارت کو کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کی اجازت نہیں دیتیں۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہبھارت مذہبی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے، وقت آگیا ہے کہ انسانی و مذہبی حقوق کی عالمی تنظیمیں سفاک مودی سرکار کے خلاف میدان میں نکلیں۔








