دبئی ۔ 10 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز نے ڈیوڈ وارنر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جوروٹ 4 درجے ترقی پا کر چوتھے اور ایلکس ہیلز 4 درجے ترقی پا کر 16ویں …
تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستان کا 8واں نمبر برقرار

مزید خبریں
دبئی ۔ 10 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز نے ڈیوڈ وارنر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جوروٹ 4 درجے ترقی پا کر چوتھے اور ایلکس ہیلز 4 درجے ترقی پا کر 16ویں نمبر پر آ گئے، بابراعظم نویں نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ 5 درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، باﺅلرز میں عمران طاہر سرفہرست ہیں، کرس ووکس 9 درجے چھلانگ لگا کر نویں نمبر پر آ گئے جبکہ عادل رشید تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، شکیب الحسن نمبر ایک آل راﺅنڈر برقرار ہیں، انگلینڈ کے کرس ووکس بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، معین علی باہر ہو گئے۔ آئی سی سی نے انگلینڈ اور کالی آندھی کے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم سرفہرست ہے








