اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) تاشقند میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے ازبکستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوا دیا۔ پیر کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تاشقند میں پاکستانی سفارتخانہ نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وہاں پھنسے 128 پاکستانی شہریوں کو جمہوریہ ازبکستان سے وطن واپس بھجوایا دیا …
تاشقند میں پاکستانی سفارتخانہ نے ازبکستان میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس بھجوا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) تاشقند میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے ازبکستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوا دیا۔ پیر کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تاشقند میں پاکستانی سفارتخانہ نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وہاں پھنسے 128 پاکستانی شہریوں کو جمہوریہ ازبکستان سے وطن واپس بھجوایا دیا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت اسی پرواز کے ذریعے پاکستان سے 22 ازبک شہریوں کو بھی واپس بھیجا گیا ہے۔ ان پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں میں وہ سیاح شامل تھے جو مختصر مدت کے ویزے پر جمہوریہ ازبکستان گئے تھے اور کوویڈ۔19 کی وباء کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے باعث وہ واپس نہیں آ سکے تھے۔ ازبکستان میں قیام کے دوران سفارتخانہ، تاشقند نے ان پاکستانیوں کی مکمل تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔ سفارتخانہ نے ان بہت سے ہم وطنوں کو کھانا، رہائش اور دوائیں مہیا کیں۔ سفارتخانے کا تمام عملہ پاکستان واپسی کے دوران تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مو جو د تھا تاکہ ان مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچایا جا سکے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کی آسانی سے وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ازبکستان کے تمام متعلقہ حکام کے تعاون پر شکر یہ بھی ادا کیا۔








