اقوام متحدہ ۔12مئی(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کہا ہے کہ تجارتی تصادم میں کوئی فریق نہیں جیتے گا،کثیرالطرفہ بات چیت اور تعاون تجارتی تصادم کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔عالمی تجارتی تنظیم کی جنرل کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمگیریت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تصادم میں گزشتہ سال سے اضافہ …
تجارتی تصادم میں کوئی بھی نہیں جیتے گا ،کثیرالطرفہ تجارتی تعاون بہت اہم ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔12مئی(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کہا ہے کہ تجارتی تصادم میں کوئی فریق نہیں جیتے گا،کثیرالطرفہ بات چیت اور تعاون تجارتی تصادم کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔عالمی تجارتی تنظیم کی جنرل کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمگیریت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تصادم میں گزشتہ سال سے اضافہ ہورہا ہے جس سے عالمی تجارتی اضافے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کونقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیریت نے ترقی کا بڑا موقع فراہم کیا ہے۔ عالمی معیشت میں شمولیت سے بڑی تعداد میں ترقی پزیر ممالک کی معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔اجلاس میں عالمی تجارتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل رابرٹ ازویدو نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم اپنی اصلاحات کے ذریعے تجارت کی کثیرالجہتی کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں اصول تمام ممالک کے لئے فائدہ مند ہے۔








