تحریک انصاف پارٹی میں اندرونی طور پر احتساب کا عمل مستحکم کرنے والی پہلی جماعت بن گئی

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) تحریک انصاف پارٹی میں اندرونی طور پر احتساب کا عمل مستحکم کرنے والی پہلی جماعت بن گئی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب (سکیڈ) کا اعلان کر دیا گیا۔. سلمان آفتاب 5 رکنی مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔ مرکزی سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) تحریک انصاف پارٹی میں اندرونی طور پر احتساب کا عمل مستحکم کرنے والی پہلی جماعت بن گئی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب (سکیڈ) کا اعلان کر دیا گیا۔. سلمان آفتاب 5 رکنی مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔بیرسٹر سلمان آفریدی، ایئرکموڈور (ر) ناصر ہمدانی، رخسانہ بھٹی اور زوہیر رانا بطور اراکین سکیڈ میں شامل ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں پارٹی کے اندرونی احتساب کا پورا عمل وضع کیا گیا ہے۔ مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب آزادانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دے گی۔ مجلس قائمہ کسی بھی مرکزی، ریجنل یا مقامی سطح پر ہونے والی نظم کی خلاف ورزی کا نوٹس لے سکتی ہے۔