اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے برھان مظفروانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی سمیت تحریک آزادی کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اہل کشمیر نے گزشتہ سات دہائیوں سے جاری بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا،بھارت نے مقبوضہ وادی کو عملی طور پر عقوبت خانے میں تبدیل …
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا برھان مظفروانی کی برسی پر بیان اور خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے برھان مظفروانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی سمیت تحریک آزادی کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اہل کشمیر نے گزشتہ سات دہائیوں سے جاری بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا،بھارت نے مقبوضہ وادی کو عملی طور پر عقوبت خانے میں تبدیل کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بھارت کی غاصب افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،برہان وانی سمیت تحریک حریت کے شہداء اس بات کی دلیل ہیں کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے کسی صورت دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صورت میں میں اھل کشمیر سے کیے گئے وعدے نبھانے میں ناکام رہی،تحریک انصاف کی حکومت ہر سطح پر کشمیریوں کی مکمل سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔








