تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی طرف سے سید صلاح الدین کے بیٹوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

سرینگر ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے معروف آزادی پسند رہنماءسید صلاح الدین کے دو بیٹوں سید شاہد یوسف اور سید شکیل احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری …

سرینگر ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے معروف آزادی پسند رہنماءسید صلاح الدین کے دو بیٹوں سید شاہد یوسف اور سید شکیل احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت آزادی پسند رہنماﺅں کی کردار کشیُ، اُن کی عوامی وسیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے یا حریت قائدین کو جدوجہد آزادی کی قیادت سے دستبردار کرانے میں ناکامی کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔