پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ، چیئر مین و وائس چیئر مین ضلع کونسل اور میئر و ڈپٹی میئر ز میونسپل کارپوریشنز کے چناﺅ کےلئے پولنگ (کل)ہو گی، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ، چیئر مین و وائس چیئر مین ضلع کونسل اور میئر و ڈپٹی میئر ز میونسپل کارپوریشنز کے چناﺅ کےلئے پولنگ (کل)ہو گی، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن فیصل آباد۔21 دسمبر(اے پی پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، …

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ، چیئر مین و وائس چیئر مین ضلع کونسل اور میئر و ڈپٹی میئر ز میونسپل کارپوریشنز کے چناﺅ کےلئے پولنگ (کل)ہو گی، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ےقےنی بناےا جائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن
فیصل آباد۔21 دسمبر(اے پی پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان ، چیئر مینز و وائس چیئر مینز ضلع کونسل ، میئر و ڈپٹی میئر ز میونسپل کارپوریشنز اور چیئر مین و وائس چیئر مینز میونسپل کمیٹیز کے چناﺅ کےلئے پولنگ (کل) جمعرات کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک ہو گی جبکہ اس موقع پر موبائل فون و کیمرے پولنگ سٹیشن کے اندر لانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے نیز ارکان پارلیمنٹ سمیت غیر متعلقہ افراد پولنگ سٹیشنز کی 200میٹر کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے اسی طرح انتخابی مہم چلانے ، بینرز لگانے اور امیدواروں کی جانب سے کیمپس قائم کرنے پر بھی سختی سے پابندی ہو گی۔بدھ کو ایک ملاقات کے دوران ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسن نے بتایا کہ الےکشن کمیشن آف پاکستان کی ہداےات پر بلدےاتی اداروں کے سربراہوں کے آج منعقد ہونے والے انتخابات مےں طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کوےقےنی بناےا جائے گا۔

Leave a Reply