کوئٹہ۔یکم جولائی(اے پی پی)ترجمان حکومت بلو چستان انوارالحق کاکڑنے کہا ہے کہ مون سون کے بارشوں اور سیلابی پانی سے بلو چستان بھر میں ہونے والے مالی وجانی نقصان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے میں کسی بھی ناگہانی …
ترجمان حکومت بلو چستان انوارالحق کاکڑکی ”اے پی پی “سے گفتگو
کوئٹہ۔یکم جولائی(اے پی پی)ترجمان حکومت بلو چستان انوارالحق کاکڑنے کہا ہے کہ مون سون کے بارشوں اور سیلابی پانی سے بلو چستان بھر میں ہونے والے مالی وجانی نقصان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے میں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہےں ،









