ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل اور دیگر کا ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل اور دیگر کا ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کے شرکاءنے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی …

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل اور دیگر کا ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر گول میز کانفرنس کے شرکاءنے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے، پیلٹ گنز کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کی بینائی ختم ہو چکی ہے، اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیئے، کشمیریوں کی تحریک آزادی حق خودارادیت کی تحریک ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیا جائے، بھارت ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی ختم کر کے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گول میز کانفرنس سے سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نور الباری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل، حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون، مشال ملک، آفتاب شریف، صدر این پی سی شکیل انجم، عابد عباسی، ریاض احمد، مبارک زیب خان، راجہ بشیر عثمانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a Reply