اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کو سارک سربراہ اجلاس کے مﺅخر ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارک سمٹ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل تھیں لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث اجلاس مﺅخر کر دیا گیا، پاکستان سارک سمٹ کے جلد از جلد انعقاد کیلئے تیار ہے، بھارتی اقدامات نے خطے کی ترقی اور اقتصادی پیشرفت کو یرغمال بنا …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا بیجنگ سے سکائپ کے ذریعے براہ راست ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کو سارک سربراہ اجلاس کے مﺅخر ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارک سمٹ کیلئے ہماری تیاریاں مکمل تھیں لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث اجلاس مﺅخر کر دیا گیا، پاکستان سارک سمٹ کے جلد از جلد انعقاد کیلئے تیار ہے، بھارتی اقدامات نے خطے کی ترقی اور اقتصادی پیشرفت کو یرغمال بنا رکھا ہے،پاکستان باہمی معاملات کو کثیرالجہتی فورمز پر لانے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم کا دورہ کابل مثبت رہا اور مفید ثابت ہوا، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور سیکرٹری جنرل او آئی سی سے رابطے کئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بیجنگ سے سکائپ کے زریعے براہ راست ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے گا، کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے پر امن حل کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں، ہم اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایران اور ترکی کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کئے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او آئی سی کی جانب سے بھی اس سلسلے میں بیانات جاری ہوئے اور انہوں نے بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔








