اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی کے المناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔میتین واپس لانے کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔میتیں سات دنوں کے اندر ورثا …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی کے المناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔میتین واپس لانے کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔میتیں سات دنوں کے اندر ورثا کے حوالے کر دی جائینگی۔اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لیبیا میں کشتی حادثے کا المناک حادثہ 31 جنوری بدھ کوطرابلس سے پانچ گھنٹے کے مسافت پر زوارا میںپیش آیا تھااور پاکستانی سفارتخانے کے افسران اسی دن جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ بدقسمت کشتی میں 80 سے 90افراد سوار تھے جن میں 32پاکستانی تھے۔








