اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ رواں ماہ 17 جولائی کو سنائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفادات کی بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور پائیدار پارٹنر شپ کے قیام میں مدد ملے گی۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ رواں ماہ 17 جولائی کو سنائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفادات کی بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور پائیدار پارٹنر شپ کے قیام میں مدد ملے گی۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کی غرض سے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، کرتا پور راہداری سے متعلق پاک۔بھارت مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ میں ہوں گے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق فیصلہ رواں ماہ 17 جولائی کو سنائے گی۔








