اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی عدالتوں کی جانب سے مکہ مسجد بم دھماکے اور سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ آسیم آنند سمیت دیگر ملزمان کی بتدریج رہائی پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے عدالتی نظام کا مکمل مذاق اڑا رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کر رہا، بلکہ …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی عدالتوں کی جانب سے مکہ مسجد بم دھماکے اور سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ آسیم آنند سمیت دیگر ملزمان کی بتدریج رہائی پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے عدالتی نظام کا مکمل مذاق اڑا رہا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کر رہا، بلکہ یہ ہمارے اپنے ملکی مفاد میں ہے۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے جبکہ اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ کو ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پرصورتحال مانیٹر کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتا، افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، امریکی سفارتکار ایلس ویلز نے حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا نہیں کہا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتوں کی جانب سے مکہ مسجد بم دھماکے اور سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان کی بتدریج رہائی باعث تشویش ہے اور بھارت اس اقدام کے ذریعے اپنے عدالتی نظام کا مکمل مذاق اڑا رہا ہے۔








