ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سفارتی عملے کو مسلسل ہراساں کرنے پر نئی دہلی میں اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریںگے۔بھارت داخلی سیاست اور انتخابات میں پاکستان کو ملوث نہ کرے۔ملا فضل اللہ اور ولی اللہ کے …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سفارتی عملے کو مسلسل ہراساں کرنے پر نئی دہلی میں اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریںگے۔بھارت داخلی سیاست اور انتخابات میں پاکستان کو ملوث نہ کرے۔ملا فضل اللہ اور ولی اللہ کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق امریکی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے مزید سخت اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔پاکستان خطہ میں اسلحہ کی دوڑ کےخلاف ہے، بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن عدم استحکام کا شکار اور طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔بھارت خطے کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔بنگلہ دیش کی ساتھ سیاسی مشاورت کا عمل شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے بچوں کو مسلسل ہراساں کئے جانے پر نئی دہلی میں تعینات ہائی کمشنر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔پاکستان نے بار بار یہ معاملہ بھارت سے اٹھایا لیکن نئی دہلی نے تاحال کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔سفارتی عملے اور ان کے بچوں کو ہراساں کر کے بھارت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سفارتی عملے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،ان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے جو بھی قدم اٹھانا پڑے ،اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا کوئی ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید خبریں