ترقی مخالفین سن لیں خوشحالی کا ایجنڈاپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے شہباز شریف

لاہور۔4 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔تر قی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹ …

لاہور۔4 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔تر قی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹ بنائے جن کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی بجٹ فراہم کرنا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت، معیار اور تیز رفتاری حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ”پنجاب سپیڈ“ کا ڈنکا بجتا ہے۔