راولپنڈی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف یوتھ کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں،راولپنڈی کی ملازمتیں یہاں کے مقامی لوگوں کو ہی ملنی چاہیئیں ،کسی عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں صرف نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہوں گا،یوتھ پالیسی پر …
ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے،دانیال چوہدری کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف یوتھ کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں،راولپنڈی کی ملازمتیں یہاں کے مقامی لوگوں کو ہی ملنی چاہیئیں ،کسی عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں صرف نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہوں گا،یوتھ پالیسی پر غور کیا جارہا ہے جس کا نفاذ جلد کیا جائے گا۔عوام کے منتخب کردہ سیاسی نمائندے اگر کام نہ کریں تو نوجوانوں کے ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان سے سوال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں نواز شریف لورز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد،ممبران کینٹ بورڈ حافظ حسین احمد،ملک ساجد،ملک عثمان،ملک شفیق،نواز شریف لورز کے صدر ملک عبدالصمد حسین ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی خواتین سمیت درجنوں لیگی نوجوانوں نے شرکت کی ۔








