اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)ترکمانستان کے وزیرخارجہ مراد رشید پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل (پیر) اسلام آباد پہنچیں گے۔وہ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں اعلی سطح کے وفود کی قیادت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیرخارجہ کادورہ دونوں …
ترکمانستان کے وزیرخارجہ مراد رشید پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی)ترکمانستان کے وزیرخارجہ مراد رشید پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل (پیر) اسلام آباد پہنچیں گے۔وہ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں اعلی سطح کے وفود کی قیادت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیرخارجہ کادورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط روابط اور اقتصادی شراکت داری کیلئے پاکستان کے اقدامات میں مدد گار ثابت ہوگا۔








