انقرہ ۔7اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے شہر ازمیر میں ایک شخص نے اپنی سابقہ منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار نے کےبعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔العربیہ کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں نجات یورگون نامی شخص نے شہر کی ایک مرکزی سڑک کے بیچ میں اپنی 39 سالہ سابق منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار دی۔ اس کی سابق منگیتر سیلن …
ترکیہ، ایک شخص نے اپنی سابق منگیتر اور اس کی ماں کو گولی مار کر خودکشی کر لی

مزید خبریں
انقرہ ۔7اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے شہر ازمیر میں ایک شخص نے اپنی سابقہ منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار نے کےبعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔العربیہ کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں نجات یورگون نامی شخص نے شہر کی ایک مرکزی سڑک کے بیچ میں اپنی 39 سالہ سابق منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار دی۔
اس کی سابق منگیتر سیلن ساکن کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی جب کہ اس کی والدہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔یارگون نے اپنی منگیتر اور اس کی ماں کے زمین پر گرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ علاج کے باوجود طبی ٹیمیں اس کی جان بچانے میں ناکام رہیں اور وہ بھی دم توڑ گیا۔اپنی منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مارنے والے قاتل کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔








