انقرہ ۔7فروری (اے پی پی):یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان اس امر پر اتفاق ہوگیا ہے کہ کسٹم یونین کے دائرہ کار کو وسیع تر کیا جائے گا۔ نیز اس سسٹم کو جدید ترین بنیادوں پر استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق یورپین کمشنر کے ان لارجمنٹ مارٹا کوس نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیضان کے ساتھ جمعہ کے روز انقرہ میں ملاقات میں اس سلسلے …
ترکیہ اور یورپی یونین کا کسٹم یونین کا دائرہ کار وسیع کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
انقرہ ۔7فروری (اے پی پی):یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان اس امر پر اتفاق ہوگیا ہے کہ کسٹم یونین کے دائرہ کار کو وسیع تر کیا جائے گا۔ نیز اس سسٹم کو جدید ترین بنیادوں پر استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق یورپین کمشنر کے ان لارجمنٹ مارٹا کوس نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیضان کے ساتھ جمعہ کے روز انقرہ میں ملاقات میں اس سلسلے میں دو طرفہ اتفاق کیا۔
دونوں عہدیداروں نے بعد ازاں ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ اور یورپی یونین دونوں اس امر پر راضی ہیں کہ وہ کسٹم یونینز کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ تاکہ دو طرفہ مطابقت اور معاشی سلامتی سے متعلق امور میں باہم ڈیل کرنے میں آسانی ہو۔دونوں اطراف نے یورپین انویسٹمنٹ بنک کی ترکیہ میں بتدریج خدمات کے دوبارہ شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ بنک اب ترکیہ اور اڑوس پڑوس کے ملکوں میں اپنے آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز کرے گا تاکہ مختلف معاشی منصوبوں میں مدد دے سکے۔








