انقرہ ۔14نومبر (اے پی پی):ترکیہ کا غزہ کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی جانب سے غزہ کے لیے ازمیر سے امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا جس میں آپریشن تھیٹر،انتہائی نگہداشت کے یونٹ، سخت موسمی حالات کے خلاف قوت مدافعت کے حامل فیلڈ ہسپتال کی سہولت بھی موجود ہے۔انفلٹیبل فیلڈ ہسپتال، ادویات اور استعمال کی اشیا …
ترکیہ کا غزہ کے لیے امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا

مزید خبریں
انقرہ ۔14نومبر (اے پی پی):ترکیہ کا غزہ کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی جانب سے غزہ کے لیے ازمیر سے امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچ گیا جس میں آپریشن تھیٹر،انتہائی نگہداشت کے یونٹ، سخت موسمی حالات کے خلاف قوت مدافعت کے حامل فیلڈ ہسپتال کی سہولت بھی موجود ہے۔انفلٹیبل فیلڈ ہسپتال، ادویات اور استعمال کی اشیا بھی بھیجی گئیں۔
متعلقہ سامان سے لیس20 ایمبولنس اور جنریٹرز بھی اس سامان میں شامل ہیں۔ترک وزیر صحت فخرالدین قوجا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مصری بندرگاہ پہنچنے والے جہاز کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے غزہ کے مکینوں تک پہنچائی جائے گی۔








