اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کی دفاعی اور ایرو سپیس انڈسٹری نے نومبر 2023 تک 5.8 بلین ڈالر ( 201.55 بلین لیرا) کے قریب برآمدات کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ فروخت ہے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم ) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے نومبر 2023 تک اس …
ترکیہ کی دفاعی اور ایرو سپیس انڈسٹری کی گزشتہ سال کے دوران 5.8 بلین ڈالر کی ریکارڈ برآمدات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کی دفاعی اور ایرو سپیس انڈسٹری نے نومبر 2023 تک 5.8 بلین ڈالر ( 201.55 بلین لیرا) کے قریب برآمدات کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ فروخت ہے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم ) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے نومبر 2023 تک اس شعبے میں باہر جانے والی ترسیل میں سال بہ سال 19 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 5.76 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران، برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 18.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کل 6.48 بلین ڈالر رہا ہے۔
جنگی ڈرون کی صنعت 2023 میں 5.5 بلین ڈالر کی دفاعی برآمدات تک پہنچ گئی، جو 2022 میں 4.4 بلین ڈالر رہیں ۔ ترکیہ کے حکام کے ایک اندازے کے مطابق 2024 کے آخر تک یہ مالیاتی حجم 7 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔صرف نومبر میں، دفاعی اور ہوا بازی کی صنعت نے 637 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 32.3 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔ ترکیہ کی دفاعی کمپنیوں نے 2024 میں کامیابی کے ساتھ 178 ممالک کو دفاعی سامان برآمد کیا۔








