انقرہ ۔11مارچ (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے باوجود یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھے جائیں۔شنہوا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک رہنمانے کہا کہ ایران سے متعلق کشیدگی یوکرین میں امن کی کوششوں کو متاثر نہیں …
ترکیہ کی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فوری امن مذاکرات کی اپیل

مزید خبریں
انقرہ ۔11مارچ (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے باوجود یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھے جائیں۔شنہوا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک رہنمانے کہا کہ ایران سے متعلق کشیدگی یوکرین میں امن کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنی چاہیے اور مذاکرات بلا تاخی دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے ہر ممکن قدم کی حمایت اور ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بندرگاہوں کے تحفظ کے لیے جنگ بندی کے انتظامات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات یوکرین اور روس کے درمیان اعتماد سازی اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے بحیرہ اسود میں سمندری سلامتی کو بھی اہم ترجیح قرار دیا۔دوسری جانبیوکرینی صدر نے سوشل میڈیا پر اس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدر نے یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان آئندہ سہ فریقی مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، جس کا یوکرین نے خیرمقدم کیا ہے۔








