ترکی آمریت کی راہ پر گامزن نہیں، وزیر اعظم علی یلدرم

برلن ۔ 20 فروری (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن کے مطابق ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ سے مطلق العنانیت اور آمریت کو فروغ ملے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بن علی یلدرم نے مغربی جرمنی کے قصبے اوبرن ہاو¿سن میں ترک شہریوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ایک …

برلن ۔ 20 فروری (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن کے مطابق ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ سے مطلق العنانیت اور آمریت کو فروغ ملے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بن علی یلدرم نے مغربی جرمنی کے قصبے اوبرن ہاو¿سن میں ترک شہریوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ایک فرد پر مبنی نظام لایا جا رہا ہے۔ کیا جرمنی میں دو چانسلر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ صدارتی طریقہ کار میں ظاہر ہے ایک ہی صدر ہوتا ہے، ایک جہاز کے دو ملاح نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ کئی دوسرے جمہوری ممالک میں بھی صدارتی نظام موجودہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply