استنبول۔ 5ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کے معاملے میں جاری مقدمے بارے ان کا ملک غیر قانونی درخواستوں پر غور نہیں کر سکتا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ ترکی قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے اور امریکا دھمکیوں کا استعمال کرکے اس معاملے میں کچھ حاصل کرنے میں …
ترکی امریکی پادری کی گرفتاری معاملے میںغیر قانونی درخواستوں پر غور نہیں کرسکتا، رجب طیب اردوان
استنبول۔ 5ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کے معاملے میں جاری مقدمے بارے ان کا ملک غیر قانونی درخواستوں پر غور نہیں کر سکتا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ ترکی قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے اور امریکا دھمکیوں کا استعمال کرکے اس معاملے میں کچھ حاصل کرنے میں ناکام ہو گا۔ واضح ر ہے کہ دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں پادری اینڈریو برونسن گزشتہ کئی مہینوں سے ترکی کی ایک جیل میں بند ہے اور اس کے معاملے میں سماعت جاری ہے۔ اس معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی بحران میں اضافہ اور ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔









