ترکی زلزلہ کے بعد جان بحق افراد کی تعداد بڑھ کر51 ہوگئی

استنبول ۔1نومبر (اے پی پی):ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد سے اب تک جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر51 ہوگئی جبکہ 900 سے زیادہ افراد ہو ئ،ے جن میں 650زخمیوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایمرجنسی اتھارٹی نے بتایا کہ 7.0کی شدت کے زلزلے سےازمیر شہر زیادہ متاثر ہو اور املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زلزلے …

استنبول ۔1نومبر (اے پی پی):ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد سے اب تک جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر51 ہوگئی جبکہ 900 سے زیادہ افراد ہو ئ،ے جن میں 650زخمیوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایمرجنسی اتھارٹی نے بتایا کہ 7.0کی شدت کے زلزلے سےازمیر شہر زیادہ متاثر ہو اور املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زلزلے کے جھٹکے یونان، قبرص، لیبیا، بلغاریہ، البانیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 21 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 300 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔