ترکی میں جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ،2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

انقرہ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ترکی میں ایک جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد اور2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دیار باقر کے قصبے لیجہ میں فوج نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف کاروائی کی ،اس دوران جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اس دوران زخمی ہونے والے2 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کارروائی بھاری …

انقرہ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ترکی میں ایک جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد اور2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دیار باقر کے قصبے لیجہ میں فوج نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف کاروائی کی ،اس دوران جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اس دوران زخمی ہونے والے2 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ترکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک اور 91 کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply