انقرہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں مکئی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک کلوگرام مکئی کے نرخ 15 لیرا تک پہنچ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ زراعت کے صدر نورالدین قاران نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ عرصے قبل مکئی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی جو اب دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ کاشت کاروں کےلئے بہتر ثابت ہوگی۔ قاران …
ترکی میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
انقرہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ترکی میں مکئی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک کلوگرام مکئی کے نرخ 15 لیرا تک پہنچ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ زراعت کے صدر نورالدین قاران نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ عرصے قبل مکئی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی جو اب دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ کاشت کاروں کےلئے بہتر ثابت ہوگی۔ قاران نے کہا کہ ایک ہفتے قبل مکئی کے نرخ کم ہو کر 13 لیرا تک گر گئے مگر نئے ہفتے کے آغاز سے کئی کے نرخوں میں دوبارہ استحکام پیدا ہوا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔








