ترکی کی خاتون اول کے اعزاز میں وزیر اعظم آفس میں تقریب کا انعقاد تقریب کی میزبانی خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے کی اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی خاتون اول کے اعزاز میں بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے وزیر اعظم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی خاتون اول پاکستان بیگم کلثوم …
ترکی کی خاتون اول کے اعزاز میں وزیر اعظم آفس میں تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
ترکی کی خاتون اول کے اعزاز میں وزیر اعظم آفس میں تقریب کا انعقاد
تقریب کی میزبانی خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے کی
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) ترکی کی خاتون اول کے اعزاز میں بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے وزیر اعظم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی خاتون اول پاکستان بیگم کلثوم نواز نے کی۔ یہ تقریب ای سی او سمٹ کی تقریبات کا حصہ تھی۔ خاتون اول پاکستان بیگم کلثوم نواز اور وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے ترکی کی خاتون اول کا استقبال کیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ کی اہلیہ مسز حولیا کوسوگلو، اکانومی کے وزیر کی اہلیہ مسز آئسین زیبکی، ترقی کے وزیر کی اہلیہ مسز زلیخہ الوان، ٹرانسپورٹیشن کے وزیر کی اہلیہ مسز حبیبی ارسلان، ، ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف مسز سولو آکار اور ترکی کے سفیر کی اہلیہ مسز اصلی گرگین اور بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ترکی کی خاتون اول ایمن اردگان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو اعلی مقام حاصل ہے کیوں کہ وہ آنے والی نسلوں کی اعلیٰ پرورش کے ذریعے قوم کے مستقبل کو روشن بناتی ہے، اس طرح خواتین کو بااختیاربنانے کا مطلب قوم کے مستقبل کو بااختیار کرنا ہے۔








