ترکی کے صدر23 جولائی سے خلیجی ملکوں کا 2 روزہ دورہ کریں گے

انقرہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 23 جولائی سے خلیجی ملکوں کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے علاقے کادو روزہ دورہ کریں گے جو 23 جولائی سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات …

انقرہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 23 جولائی سے خلیجی ملکوں کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے علاقے کادو روزہ دورہ کریں گے جو 23 جولائی سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت بعض خلیجی ممالک نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی اعانت کرنے کے الزام میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply