ترک صدررجب طیب اردوان کو کرغز یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی

بشکیک۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ترک صدررجب طیب اردوان کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی ماناس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر تقریب سے خطاب میں صدر اردوان نے فیتو کے ایک غدار تنظیم ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرغز عوام ہمارے بھائی ہیں۔ 15 جولائی کو جنہوں نے ہم پر حملہ کیا وہ خدا …

بشکیک۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ترک صدررجب طیب اردوان کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی ماناس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر تقریب سے خطاب میں صدر اردوان نے فیتو کے ایک غدار تنظیم ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرغز عوام ہمارے بھائی ہیں۔ 15 جولائی کو جنہوں نے ہم پر حملہ کیا وہ خدا نخواستہ کل یہاں بھی حملہ کر سکتے ہیں، آپ کو ان کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں کہ محتاط رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم باہمی تعاون کے ساتھ کرغزستان کو اس کے پاﺅں پر کھڑا کریں گے، ہم پورے عزم کے ساتھ کرغزستان کے ساتھ ہیں۔