ترک صدر آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

استنبول ۔ 28 اگست (اے پی پی)ترک صدر ایران کے دورے کے دوران صدر حسن روحانیاور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 7 ستمبر کو ایران کے دورے پر جائیں گے۔ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ …

استنبول ۔ 28 اگست (اے پی پی)ترک صدر ایران کے دورے کے دوران صدر حسن روحانیاور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 7 ستمبر کو ایران کے دورے پر جائیں گے۔ایران میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ ملاقات میں ادلب سمیت شام بھر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ تینوں سربراہوں کے درمیان شام کے موضوع پر پہلے مذاکرات روس کے شہر سوچی میں اور دوسرے 3 اپریل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔