انقرہ ۔ 19جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں ایوانِ صدارت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان 23 اور 24 جولائی کو سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترکی کے صدر کا یہ دورہ خطے میں قطر کے بحران سے نمٹنے کے …
ترک صدر اردوان آئندہ ہفتے سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
انقرہ ۔ 19جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں ایوانِ صدارت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان 23 اور 24 جولائی کو سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترکی کے صدر کا یہ دورہ خطے میں قطر کے بحران سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ہے۔








