انقرہ۔ 28 اگست (اے پی پی) ترک صدر اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگوکے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ترک وزیر خزانہ بیرات البائراک اپنے برطانوی ہم منصب سے عنقریب ملاقات کریں گے۔ بات چیت …
ترک صدر اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفون پرگفتگو میںباہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
انقرہ۔ 28 اگست (اے پی پی) ترک صدر اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگوکے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ترک وزیر خزانہ بیرات البائراک اپنے برطانوی ہم منصب سے عنقریب ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، ایجنڈے اور علاقائی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر اردوان اور برطانوی وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی۔دونوں سربراہان کی ملاقات میں ادلب سمیت شام کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔








