اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ …
ترک صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔ پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزاز ایران کے شہنشاہ محمد رضاپہلوی کو حاصل ہے جنہوں نے 15مارچ 1950کو خطاب کیا تھا۔ اسی طرح فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15جولائی 1962میں پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا اور انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26جون 1963کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ سری لنکاکی وزیر اعظم بندرا نائیکے نے 5 ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15نومبر 1985کو، فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24جون 1989کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ اسی طرح فرانس کے صدر فرانسس مترند نے 20فروری 1990کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ سپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ السلام مہدی کروبی نے 24فروری 1991کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ اسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری نے 11اپریل 1994کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ چین کے وزیر اعظم جیانگ ژیمن نے 2دسمبر 1996کو سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 8 اکتوبر 1997کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم وین جیاباو¿ نے 19نومبر 2010کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے 13مئی 2013 کو سینٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔چین کے صدر ژی جنگ پنگ نے 21اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26جنوی 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔








