ترک وزیر خارجہ کاآذربائیجان کا دورہ

باکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی)ترکی،آذربائیجان اور ترکمانستان کے وزرا خارجہ کا اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں شرکت کی غرض سے باکو میں موجود میولود چاوش اولو نے اولین طور پر آذربائیجان کے صدر الہام علیویف سے ملاقات کی۔دیگر وزراءخارجہ سے دو طرفہ مذاکرات بھی کرنے والے چاوش اولو نے چوتھی بار منعقدہ سہ رکنی وزراء خارجہ اجلاس …

باکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی)ترکی،آذربائیجان اور ترکمانستان کے وزرا خارجہ کا اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں شرکت کی غرض سے باکو میں موجود میولود چاوش اولو نے اولین طور پر آذربائیجان کے صدر الہام علیویف سے ملاقات کی۔دیگر وزراءخارجہ سے دو طرفہ مذاکرات بھی کرنے والے چاوش اولو نے چوتھی بار منعقدہ سہ رکنی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔چاوش اولو باکو میں اپنی مصروفیات کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کریں گے۔

Leave a Reply