ترک وزیر خارجہ کی اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفون پراٹلی میں کورونا کی صورتحال پر بات چیت

انقرہ۔ 13مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوگلو نے اپنے اطالوی وزیر خارجہ لیوگی ڈی مائیو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس وباءکے بارے میں بات چیت کی۔ عالمی میڈیا نے ترک سفارتی ذرائع سے موصولہ معلومات کےحوالہ سے بتایا کہ چاوش اوگلو نے وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اطالویاپنے ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ملاقات کے دوران وباءکے معاملے …

انقرہ۔ 13مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوگلو نے اپنے اطالوی وزیر خارجہ لیوگی ڈی مائیو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس وباءکے بارے میں بات چیت کی۔ عالمی میڈیا نے ترک سفارتی ذرائع سے موصولہ معلومات کےحوالہ سے بتایا کہ چاوش اوگلو نے وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اطالویاپنے ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ملاقات کے دوران وباءکے معاملے میں ترکی اور اٹلی کے درمیان باہمی تعاون اور اتحاد کے موضوع پر ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔واضح رہے کہ اٹلی میں کورنا کی وباءسے اموات کی تعداد 1016ءہو گئی ہے۔