کینبرا۔3فروری (اے پی پی):تسمانیہ اور نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ میں 5 فروری کوبیلریو اوول، ہوبارٹ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ جورڈن سلک تسمانیہ ٹیم کی قیادت کر یں گے جبکہ نیو سائوتھ ویلز کو جیک ایڈورڈز لیڈ کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری …
تسمانیہ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان دی مارش کپ کا 15 واں میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کینبرا۔3فروری (اے پی پی):تسمانیہ اور نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ میں 5 فروری کوبیلریو اوول، ہوبارٹ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔
جورڈن سلک تسمانیہ ٹیم کی قیادت کر یں گے جبکہ نیو سائوتھ ویلز کو جیک ایڈورڈز لیڈ کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ میں 5 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں تسمانیہ اور نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ میں 5 فروری کوبیلریو اوول، ہوبارٹ میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ تسمانیہ کی ٹیم اب تک چارمیچز کھیل چکی ہے جن میں وہ صرف ایک میچ جیت سکی ہے جبکہ اس کو دو میچز شکست کا سامنا کرناپڑا ہے اور وہ 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
نیو سائوتھ ویلز کی ٹیم بھی اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو دو میچز میں فتح ہوئی اور ایک میچ میں شکست ہوئی ۔نیوسائوتھ ویلز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا








