تعلیم وہی ہے جو شعور، روزگار، عزت اور معاشرتی مقام دے، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد افراد کو شعور دینا، باعزت روزگار، سماجی مقام اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ خود بھی باوقار زندگی گزار سکیں اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمسٹر بہار 2026کے داخلوں …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد افراد کو شعور دینا، باعزت روزگار، سماجی مقام اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ خود بھی باوقار زندگی گزار سکیں اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمسٹر بہار 2026کے داخلوں کے حوالے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اس کے گریجوٹس محض ڈگری ہولڈر نہ ہوں بلکہ عملی میدان میں قابلِ روزگار، باصلاحیت اور پُراعتماد ہوں،اسی وژن کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026میں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے ساتھ ساتھ 12 نئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز متعارف کرائے ہیں،آفر کئے جانے والے اِن ڈپلومہ پروگرامز کے داخلہ فارم، پراسپکٹس اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں،داخلوں کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق یہ تمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز مارکیٹ بیسڈ، سکل اور پریکٹیکل لرننگ پر مبنی ہیں جنہیں موجودہ ملکی اور بین الاقوامی روزگار کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان پروگرامز کا مقصد طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے فوراً بعد عملی زندگی میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھ سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے مزید کہا کہ یونیورسٹی چاہتی ہے کہ اس کے گریجوٹس معاشرے میں باوقار مقام حاصل کریں، باعزت روزگار کمائیں اور قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، یہی سوچ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پالیسیوں اور تعلیمی اصلاحات کی بنیاد ہے۔انہوں نے طلباء ، والدین اور ورکنگ پروفیشنلز پر زور دیا کہ وہ ان نئے متعارف کردہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جو کم مدت میں کیرئیر سازی کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں