اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ہمدرد یونیورسٹی کی 14 ویں ڈگری ایوارڈ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گریجویٹس …
تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے،وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ہمدرد یونیورسٹی کی 14 ویں ڈگری ایوارڈ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گریجویٹس کو تعلیمی پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 2030ءتک حقیقی ترقی کے حصول کے لئے تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت نے ہمارے منصوبوں، ترقی اور اصلاحات کے لئے کچھ اہم ہدایات جاری کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔








